آیاتِ رحمت



آیت :۱۔ نَبِّئْ عِبَادِیْ اَنِّیْ اَنَا الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ[سورہ حجر: ۴۹]

ترجمہ : میرے بندوں کو بتادو کہ بے شک میں ہی بڑا بخشنے والا رحم کرنے والا ہوں۔

آیت :۲۔ فَانْظُرْ اِلٰى اٰثٰرِ رَحْمَتِ اللّٰهِ [سورہ روم: ۵۰]

ترجمہ : دیکھو اللہ کی رحمت کے آثار۔

آیت :۳۔ قَالَ وَ مَنْ یَّقْنَطُ مِنْ رَّحْمَةِ رَبِّهٖ اِلَّا الضَّآلُّوْنَ[سورہ حجر: ۵۶]

ترجمہ : [ابراہیم علیہ السلام نے ] کہا: اور اپنے رب کی رحمت سے مایوس تو صرف گمراہ لوگ ہی ہوا کرتے ہیں۔

آیت :۴۔ قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰى اَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ اللّٰهِ-اِنَّ اللّٰهَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعًا-اِنَّهٗ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ [سورہ زمر: ۵۳]

ترجمہ : کہہ دو کہ اے میرے وہ بندو، جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو نا ، بے شک اللہ سب گناہ بخش دیتا ہے، بے شک وہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے۔

آیت :۵۔ رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَیْءٍ رَّحْمَةً وَّ عِلْمًا[سورہ مومن: ۷]

ترجمہ : اے ہمارے رب، تیری رحمت اور علم ہر شے سے وسیع ہے۔

آیت :۶۔ وَ اللّٰهُ یَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهٖ مَنْ یَّشَآءُ-وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ[سورہ بقرہ: ۱۰۵]

ترجمہ : اور اللہ جسے چاہتا ہے اپنی رحمت کے ساتھ خاص فرمالیتا ہے اور اللہ بڑا فضل فرمانے والا ہے۔

آیت :۷۔ وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُضِیْعَ اِیْمَانَكُمْ-اِنَّ اللّٰهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ[سورہ بقرہ: ۱۴۳]

ترجمہ : اور اللہ کی یہ شان نہیں کہ تمہارا ایمان ضائع کردے۔بے شک اللہ لوگوں پر بڑا مہربان رحم کرنے والا ہے۔

آیت :۸۔ اِلَّا الَّذِیْنَ تَابُوْا وَ اَصْلَحُوْا وَ بَیَّنُوْا فَاُولٰٓىٕكَ اَتُوْبُ عَلَیْهِمْ-وَ اَنَا التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ [سورہ بقرہ: ۱۶۰]

ترجمہ : مگر وہ لوگ جو توبہ کریں اور اصلاح کرلیں اور[چھپی ہوئی باتوں کو] ظاہر کردیں تو میں ان کی توبہ قبول فرماؤں گا،اور میں ہی بڑا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہوں۔

آیت :۹۔ اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ الَّذِیْنَ هَاجَرُوْا وَ جٰهَدُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ-اُولٰٓىٕكَ یَرْجُوْنَ رَحْمَتَ اللّٰهِ-وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ [سورہ بقرہ: ۲۱۸]

ترجمہ : بے شک وہ لوگ جوایمان لائے اور وہ جنہوں نے خدا کی راہ میں اپنا گھر بار چھوڑا اور جہاد کیا ، وہ اللہ کی رحمت کے امیدوار ہیں اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

آیت :۱۰۔ قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ-وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ[سورہ آل عمران: ۳۱]

ترجمہ : ائے حبیب! فرمادو کہ ائے لوگو! اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میرے فرمانبردار بن جاؤ،اللہ تم سے محبت فرمائے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

آیت :۱۱۔ وَ لَا تَقْتُلُوْا اَنْفُسَكُمْؕ-اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِكُمْ رَحِیْمًا[سورہ نساء: ۲۹]

ترجمہ : اور تم اپنی جانوں کو ہلاک نہ کرو،بے شک اللہ تم پر مہربان ہے۔

آیت :۱۲۔ وَ مَنْ یَّعْمَلْ سُوْٓءًا اَوْ یَظْلِمْ نَفْسَهٗ ثُمَّ یَسْتَغْفِرِ اللّٰهَ یَجِدِ اللّٰهَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا[سورہ نساء: ۱۱۰]

ترجمہ : اور جو کوئی برا کام کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے پھر اللہ سے مغفرت طلب کرے تو اللہ کو بخشنے والا مہربان پائے گا۔

آیت :۱۳۔ قُلْ لِّمَنْ مَّا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ-قُلْ لِّلّٰهِ-كَتَبَ عَلٰى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ-لَیَجْمَعَنَّكُمْ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ لَا رَیْبَ فِیْهِ [سورہ انعام: ۲۹]

ترجمہ : ان سے پوچھو، آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ کس کاہے؟کہو سب کچھ اللہ ہی کا ہے، اس نے رحم و کرم کا شیوہ اپنے اوپر لازم کر لیا ہے (اسی لیے وہ نافرمانیوں اور سرکشیوں پر تمہیں جلدی سے نہیں پکڑ لیتا)، قیامت کے روز وہ تم سب کو ضرور جمع کرے گا۔

آیت :۱۴۔ وَ اِذَا جَآءَكَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِنَا فَقُلْ سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلٰى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ-اَنَّهٗ مَنْ عَمِلَ مِنْكُمْ سُوْٓءًۢا بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابَ مِنْۢ بَعْدِهٖ وَ اَصْلَحَ فَاَنَّهٗ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ[سورہ انعام: ۵۴]

ترجمہ : جب تمہارے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں تو ان سے کہو : تم پر سلامتی ہے تمہارے رب نے رحم و کرم کا شیوہ اپنے اوپر لازم کر لیا ہے[ یہ اس کا رحم و کرم ہی ہے کہ] تم میں سے جوکوئی نادانی کے ساتھ کسی برائی کا ارتکاب کر لے پھر اس کے بعد توبہ کرے اور اپنی اصلاح کر لے تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

آیت :۱۵۔ اِنَّ رَحْمَتَ اللّٰهِ قَرِیْبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِیْنَ[سورہ اعراف: ۵۶]

ترجمہ : بے شک اللہ کی رحمت نیک لوگوں کے قریب ہے۔

آیت :۱۶۔ فَاللّٰهُ خَیْرٌ حٰفِظًا-وَّ هُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ[سورہ یوسف: ۶۴]

ترجمہ : تو اللہ سب سے بہتر حفاظت فرمانے والا ہے اور وہ ہر مہربان سے بڑھ کر مہربان ہے۔

آیت :۱۷۔ وَ اِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَا-اِنَّ اللّٰهَ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ[سورہ نحل: ۱۸]

ترجمہ : اور اگر تم اللہ کی نعمتیں گنو تو انہیں شمار نہیں کر سکوگے،بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

آیت :۱۸۔ وَ رَبُّكَ الْغَفُوْرُ ذُو الرَّحْمَةِ [سورہ کہف: ۵۸]

ترجمہ : اور تمہارا رب بخشنے والا رحمت والا ہے۔

آیت :۱۹۔ اِنَّ اللّٰهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ [سورہ حج: ۶۵]

ترجمہ : بے شک اللہ لوگوں پر بڑی مہربانی فرمانے والا رحم کرنے والا ہے۔

آیت :۲۰ ۔ اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓىٕكَ یُبَدِّلُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِهِمْ حَسَنٰتٍؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا [سورہ فرقان: ۷۰]

ترجمہ : مگر جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور اچھا کام کرے تو ایسے لوگوں کی برائیوں کو اللہ نیکیوں سے بدل دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

آیت :۲۱ ۔ وَ مِنْ رَّحْمَتِهٖ جَعَلَ لَكُمُ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ لِتَسْكُنُوْا فِیْهِ وَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ [سورہ قصص: ۷۳]

ترجمہ : اور اس کی رحمت سے ہے کہ اس نے تمہارے لئے رات اور دن بنائے تاکہ تم رات میں آرام کرو اور[دن میں] اس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ[ تم اس کا ]شکر ادا کرو۔

آیت :۲۲ ۔ هُوَ الَّذِیْ یُنَزِّلُ عَلٰى عَبْدِهٖ اٰیٰتٍ بَیِّنٰتٍ لِّیُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ-وَ اِنَّ اللّٰهَ بِكُمْ لَرَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ [سورہ حدید: ۹]

ترجمہ : وہی ہے جو اپنے بندے پر روشن آیتیں نازل فرماتا ہے تاکہ تمہیں تاریکیوں سے روشنی کی طرف لے جائے۔اور بے شک اللہ تم پر بڑا مہربان رحم کرنے والا ہے۔





متعلقہ عناوین



وجود باری تعالیٰ کی نشانیاں ایمان باللہ وحدانیتِ باری تعالیٰ بعث بعد الموت کے دلائل قیامت کی حقانیت اور اس کے دلائل قرآن مجید کی حقانیت زندگی اور موت کا مقصد راہ حق میں صبر اور اس کا بدلہ دنیا اور آخرت عظمت مصطفیٰ ﷺ عظمت اہل بیت عظمت صحابہ



دعوت قرآن